ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: ایمرجنسی ریسپانس سپورٹ سسٹم 112 نمبر کے تعلق سے پولیس نے چلائی بیداری مہم

بھٹکل: ایمرجنسی ریسپانس سپورٹ سسٹم 112 نمبر کے تعلق سے پولیس نے چلائی بیداری مہم

Wed, 18 Aug 2021 19:55:20    S.O. News Service

بھٹکل 18/ اگست (ایس او نیوز) بھٹکل پولیس افسران نے ہنگامی صورتحال میں فوراً مدد پہنچانے کے لئے شروع  کیے گئے  ایمرجنسی ریسپانس سپورٹ سسٹم  (ای آر ایس ایس)  112 کے تعلق سے شہر میں معلومات فراہم کرنے کی مہم چلائی ۔

     شہر کے قدیم بس اسٹینڈ کے قریب آٹو ڈرائیورس اورعوام سے خطاب کرتے ہوئے سرکل پولیس انسپکٹر دیواکر نے بتایا کہ بھٹکل تعلقہ میں حادثات، آتش زدگی یا کوئی اور ہنگامی صورت حال پیدا  ہونے پر 112 ڈائل کیا جائے تو ای آر ایس ایس کی گاڑی مدد کے لئے فوراً جائے وقوع پر پہنچ جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سروس 24 گھنٹے دستیاب رہے گی ۔ اس لئے کسی بھی ہنگامی حالت درپیش ہوتو عوام اس نمبر پر فون کرکے فوری مدد حاصل کرسکتے ہیں ۔

    اس موقع پر ٹاون پولیس اسٹیشن کی پی ایس آئی سوما اور عملہ کے علاوہ آٹو یونین کے صدر کرشنا نائک اسارکیری اور آٹو ڈرائیورس کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
 


Share: