بھٹکل:یکم اگست(ایس او نیوز)شری درگاپرمیشوری مندر الویکوڑی ، شری درگادیوی چارٹیبل ٹرسٹ الویکوڑی ، شری درگا پرمیشور ی ماری جاترا مہوتسوا سمیتی الویکوڑی بھٹکل کے اشتراک سے منگلورو کے کستوربا میڈیکل کالج ماہرڈاکٹروں کی طرف سے الویکوڑی درگاپرمیشوری مندر ہال میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
جنرل میڈیسن ، ہڈیاں اور جوڑوں کی جانچ ، دل کی جانچ ، کان، ناک ، گلے کی جانچ، دانتوں کی جانچ سمیت کئی ایک شعبہ جات کے ماہرڈاکٹر جانچ کے بعد علاج کیا۔ کیمپ میں500سے زیادہ لوگوں نے استفادہ کیا۔ اس سے قبل افتتاحی تقریب میں مندر انتظامیہ کے نارائن دئیمنے ، ماری جاتراسمیتی کےصدر راما موگیر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تمپا ہونمنے ، اروند پائی، ہنومنت نائک، کے ایم سی ڈاکٹر ہر برٹ فریرا، کستوربا اسپتال کے ڈاکٹر دیپک اور ڈاکٹرآنند دیپ وغیرہ موجود تھے۔