ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :ایک سال سے بھٹکل تعلقہ پنچایت کے زیر نگرانی تعلقہ کی ہمہ جہت ترقی کو ترجیح دی جارہی ہے:رکن اسمبلی

بھٹکل :ایک سال سے بھٹکل تعلقہ پنچایت کے زیر نگرانی تعلقہ کی ہمہ جہت ترقی کو ترجیح دی جارہی ہے:رکن اسمبلی

Sun, 21 May 2017 18:27:55    S.O. News Service

بھٹکل:21/مئی (ایس اؤنیوز)بھٹکل تعلقہ بہت وسیع وعریض ہےاس میں پہاڑی علاقے بھی ہیں،یہی وجہ ہے کہ گذشتہ ایک سال سے تعلقہ پنچایت کی ترقی کے لئے خصوصی ترجیح دی جارہی ہے ، تعلقہ پنچایت کو حکومت سے جو بھی امداد منظور ہوئی ہے اس کو صدر اور ممبران نے بہتر طریقے پر استعمال کیا ہے، جس کے لئے ضلع نگراں کاروزیر آر وی دیش پانڈے کی رہنمائی اور تعاون بہت اہم وجہ ہونے کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے خیال ظاہر کیا۔

وہ اتوار کو تعلقہ پنچایت صدور اور ممبرا ن کے ساتھ مرڈیشور میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کررہے تھے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ شہر اور تعلقہ کی ترقی کے لئے اور بھی کرنے کے بہت سارے کام ہیں، آئندہ دنوں میں عوامی کاموں کو انجام دیا جائے گا۔ عوام گرام پنچایت ، تعلقہ پنچایت اور ضلع پنچایت ممبران کے سامنے اپنی مانگوں اور مطالبات کو پیش کررہے ہیں، چونکہ مقامی اداروں کے نمائندوں اور ارکان کو بڑی رقم والے امدادی کاموں کوانجام دینا ممکن نہیں ہوتاہے تو میں خود آگے بڑھ کر عوامی مانگوں اور ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے بھٹکل کے لئے 1000کروڑ روپئے کی امداد کے لئے کوشش کیا ہوں ، جس کی وجہ سے تعلقہ پنچایت اور ضلع پنچایت کی ذمہ داریوں میں کچھ کمی ہونے کی بات کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 50لاکھ روپیوں سے زائد لاگت کی سواریوں کو اپاہجوں میں تقسیم کیا جاچکا ہے ، اس کے باوجود 57لوگوں کی فہرست یوں ہی باقی ہے ، امید ہے کہ مرحلہ وار انہیں بھی سہولیات فراہم کی جائے گی۔ ساتھ ہی سڑک، برج، منی ودھان سودھا کی تعمیر سمیت ڈرنیج اور پینے کے پانی کے مسائل کو بھی حل کرنےکی کوشش کی جائے گی۔ ضلع پنچایت ممبران سے عوام کو ملاقات میں آسانی فراہم کرنےکے لئے تعلقہ پنچایت یا یہاں کے ضلع پنچایت دفتر میں ایک مناسب دفتر شروع کئے جانے کے متعلق جائزہ لینے کی بات کہی۔ بھٹکل تعلقہ پنچایت صدر ایشورنائک، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا، ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا، تعلقہ پنچایت ممبر جئے لکشمی گونڈ، مہابلیشور نائک، میناکشی جٹپا نائک، گوری دیواڑیگا اور بھٹکل بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: