بھٹکل:01؍اپریل(ایس او نیوز)گزشتہ دو دن پہلے گھر سے نکل کر لوٹے بغیر لاپتہ ہوئے شخص کی نعش گھر سے قریب ایک کلومیٹر دور جنگلات کے علاقے میں درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔
مہلوک کی شناخت کُلّا جوگی گونڈ(55)بتائی گئی ہے۔ مہلوک کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔ پولس نے جائے وقوع پہنچ کر حالات کا معائنہ کیا ہے۔ مہلوک دودنوں سے لاپتہ ہونے کے متعلق ان کی بیوی درگی نے پولس تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ نعش سڑی ہوئی حالت میں دیکھی گئی ۔ بھٹکل شہری پولس تھانہ میں کیس درج کرلیاگیا ہے۔ ایس آئی کوسومادھار کی قیادت میں جانچ جاری ہے۔