ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : شاعری کا مقصد انسانی اقدار کو پیش کرنا ہے : ہمہ لسانی مشاعرہ میں ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف

بھٹکل : شاعری کا مقصد انسانی اقدار کو پیش کرنا ہے : ہمہ لسانی مشاعرہ میں ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف

Sun, 27 Nov 2016 20:30:27    S.O. News Service

بھٹکل:27/نومبر (ایس او نیوز) شاعری کا سب سے اہم اور بنیاد ی مقصد انسانی اقدار کو پیش کرنے کا اہم ذریعہ ہوتی ہے۔ اچھی شاعری انسان کے لئے دلی اطمینان دینے کا ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں ریاستی سطح کے صحافتی اجلاس کے دوسرے دن منعقدہ ہمہ لسانی مشاعرے کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ موصوف نے بتایاکہ شاعر ی صرف لطف و حظ اٹھانے کے لئے نہیں کی جاتی ہے اور نہ سنی جاتی ہے بلکہ شاعری فکر کے ساتھ پیغام بھی پیش کرتی ہے اور کرنے کی بات کہی۔انہوں نے بتایا کہ سماجی کا صحیح عکاسی شاعری کے ذریعے بھرپور اندازمیں ہونی چاہئے اور ہمہ لسانی مشاعرہ منعقد کرنے پر صحافیوں کی ستائش کرتے ہوئے پیش کئے گئے تخلیقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے صدر گنگادھر نائک نے مہمانوں کا استقبال کرنے کے بعد افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے اخبار، صحافی اور شاعری کا مقصد سماج سدھار اور تجزیہ کار ی ہے، اس مناسبت سے ہمہ لسانی مشاعرے کا انعقاد انہی مقاصد کو پیش نظر رکھنے پر مسرت کا اظہارکیا۔  راجما ہچڈکا، سمیع اللہ برماور، ڈاکٹر کے سی نذیر احمد، اشرف برماور، جئے شری آچاریہ ، عبدالعلیم شاہین، تلوتم جی ، گنپتی کائی کنی ، شری دھر شیٹھ ، گنگادھرنائک نے کنڑا، ہندی ، نوائطی اور اردو میں اپنی تخلیقات کو پیش کیا۔ڈائس پر انڈین جرنالسٹ اسوسی ایشن دہلی کے نائب صدر سریش آکوری ، چنڈی گڑھ کے ریاستی صدر ونود روہلی، کرناٹکا سنگھ بیلگام کے صدر شیو پوجی ، بھٹکل سنگھ کے صدر وشنو دیواڑیگاوغیرہ موجود تھے۔

ہمہ لسانی مشاعرے کے بعد تعلقہ کے مختلف میدانوں میں خدمات انجام دے رہے تعلیمی ، سماجی ادروں کے عہدیداران ، سماجی کارکنان ، صحافی ، اخباری ایجنٹ وغیرہ کی تہنیت کی گئی ۔


Share: