بھٹکل:9/جولائی (ایس اؤنیوز) بھٹکل تعلقہ کےہونہار طلبہ کو لائن کلب کی جانب سے مرڈیشور میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا اور اُن کی ہمت آفزائی کرتے ہوئے تہنیت کی گئی۔
اعزاز حاصل کرنے والی طالبات میں سکینڈ پی یو سی (آرٹس) میں پورے بھٹکل تعلقہ میں اول رینک حاصل کرنے والی انجمن گرلز کالج کی طالبہ مریم حنین بنت ارشاد پیشمام بھی شامل ہیں جن کو پیپروں کی دوبارہ جانچ کرنے پر چھ زائد مارکس حاصل ہوئے جس کے ساتھ ہی وہ پورے بھٹکل تعلقہ میں اول مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
دیگر اسٹوڈینٹس میں ایس ایس ایل سی میں تعلقہ میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنےو الی اپیکشھا مرڈیشور، پوروی ایم نائک، پی یوسی سکینڈ سائنس اور کامرس میں تعلقہ میں اول مقام حاصل کرنے والی سہنا نائک اور ریشما آچاری شامل ہیں۔ پروگرام میں سماجی کارکن ایس ایس کامت کی بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں تہنیت کی گئی ۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر سندیپ انویکر کاروار ، صنعت کار دی جےنائک کامت اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
پروگرام میں مرڈیشور کے لائنس کلب کے عہدیداران کو حلف کی خواندگی کی گئی۔
نومنتخب صدر منجوناتھ نائک اور سکریٹری فلف المیڑا نے بھی اپنے اپنے تاثرات پیش کئے ۔ خازن کے طورپر شیوانند دئیمنے نے چارج سنبھالا۔
سابق صدر ڈاکٹر وادی راج بھٹ نے استقبال کیا۔ سکریٹری سریش نائک نے رپورٹ کی خواندگی کی۔خازن موہن نائک ڈائس پر موجود تھے۔ شیوانند دئیمنے نے پرارتھنا کی۔ لائنس کلب کے تمام ممبران، عوام وغیرہ موجود تھے۔ لائن ممبر ایم وی ہیگڈے اور کرشنا ہیگڈے نے نظامت کی۔