بھٹکل:۶/ستمبر (ایس او نیوز) ریاستی سطح کے جونئیر اتھلیٹکس کھیل مقابلوں میں ڈسکس تھرو میں نیا ریکارڈ قائم کرنے والے بھٹکل ، بیلکے کے ناگیندر انپا نائک نے شاٹ پٹ میں بھی نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بہترین مظاہرہ پیش کیا ہے۔
بنگلورو کے کنٹیروا میدان میں جاری کھیل مقابلہ جات میں 14.29میٹر دور تک شاٹ پٹ پھینک کراس لڑکے نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ناگیندر نائک کی ہر طرف سے ستائش کرتے ہوئے شاباشی دی جارہی ہے۔ موڈبیدری آلوا اسکول میں نویں جماعت میں زیر تعلیم ناگیندرنائک کی بہترین پرفارمنس پر تعلقہ کے کھلاڑیوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔