ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے مختلف اداروں اور تنظیموں کے ساتھ ایس آئی او کی طرف سے افطار پروگرام

بھٹکل کے مختلف اداروں اور تنظیموں کے ساتھ ایس آئی او کی طرف سے افطار پروگرام

Sat, 23 Apr 2022 12:52:19    S.O. News Service

بھٹکل   ، 23 ؍اپریل (ایس او نیوز)    ایس آئی او  بھٹکل یونٹ کی طرف سے دعوت سنٹر میں مختلف ملی اداروں اور تنظیموں کے ذمہ دارن کے ساتھ  ایک افطار پروگرام کا انقعاد کیا گیا،  جس میں بھٹکل   کے سیاسی قائد اور  لیڈر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نےبطور مہمان خصوصی  کے طور پر شرکت کی اور ایس آئی او کے طلبہ کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے   تعلیمی میدان میں طلبہ کی رہنمائی کرنے میں  آگے بڑھنے کی صلاح  دی ۔

پروگرام کےا یک اور  مہمان نائب قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا جعفر فقی  ندوی نے  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صلاح دی کہ  ایسے افطار پروگراموں  میں  برادرن وطن کے طلبہ کو بھی دعوت دینی چاہئے۔ 

پروگرام میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے سکریٹری عمیر صاحب ، جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے نائب امیر مقامی مجاہد مصطفیٰ صاحب، شمس اسکول بورڈ     کے سکریٹری انعم    اعلیٰ ،    جماعت اسلامی ہند اُترکنڑا کے  ناظم ضلع طلحہ سدی باپا  صاحب وغیرہ نے شرکت کی اور اپنے مفیدمشوروں سے نوازا۔

پروگرام کا آغاز   صمامہ خان  کی تلاوت سے ہوا۔  حیان   خو می      نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ    یونٹ  سکریٹری ایس آئی او بھٹکل  طالش مشائخ   نے افتتاحی کلمات میں ایس آئی او کے اغراض و مقاصد کو پیش کیا۔ صدر ایس آئی او بھٹکل یونٹ  ابراہیم جوہر کھروری  ، کیمپس سکریٹری  فار قلیط رِدا مانوی  نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔  ریان قاضی  نے  نظامت کے فرائض  انجام دیئے ۔ 


Share: