ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب منکی ریلوے پٹری پر پائی گئی نامعلوم شخص کی ٹکڑوں میں بکھری ہوئی نعش؛ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہونے کا شبہ

بھٹکل کے قریب منکی ریلوے پٹری پر پائی گئی نامعلوم شخص کی ٹکڑوں میں بکھری ہوئی نعش؛ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہونے کا شبہ

Tue, 17 Sep 2019 12:35:54    S.O. News Service

بھٹکل 17/ستمبر (ایس او نیوز)  پڑوسی تعلقہ ہوناور کے منکی  پولس اسٹیشن کے عقب میں واقع ریلوے پٹری پر منگل صبح   ایک نامعلوم شخص کی  ٹکڑوں میں بکھری ہوئی نعش پائی گئی ہے جس کے تعلق سے پولس کو  شبہ ہے کہ  رات کے کسی پہر میں   یہ شخص غالباً  ریلوے پٹری کراس کررہا ہوگا جس  کے دوران تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نعش کے تکڑے ریلوے پٹری اور اطراف  کافی دور تک بکھرے پڑے تھے،  پاوں اور ہاتھ کے ساتھ ساتھ بدن کے دیگر  حصے بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوکر  اِدھر اُدھر گرے ہوئے تھے، سر بھی پوری طرح  ٹکڑے ہوجانے کی وجہ سے  نعش شناخت کے قابل نہیں ہے۔ البتہ کپڑے اور  جوتے وغیرہ کو دیکھ کر  مقامی لوگوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ کوئی بھکاری شخص ہو سکتا ہے۔

منکی کے سماجی کارکن ذاکر کٹنگری اور فہیم شینگیری ہمیشہ کی طرح اطلاع ملتے ہی  پولس کے ساتھ جائےو قوع پر پہنچے اور  نعش کے ٹکڑوں کو یکجا کرکے  سرکاری اسپتال پہنچایا۔

منکی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور منکی پی ایس آئی نیتوجی گوڈا کی قیادت میں جانچ جاری ہے۔


Share: