بھٹکل:24؍اگست (ایس اؤ نیوز)سوشیل میڈیا کے اہم ویب سائٹ ’فیس بک ‘ پر ’سنیل انّنا ابھیمانی ‘ نامی جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک کی ہتک کی جارہی ہے، جعلی اکاؤنٹ بند کرکے ہتک آمیز تحریروں کو لکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ لےکر رکن اسمبلی کے معاون راگھویندر شرالی نے دیہی پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے۔
پولس تھانے میں درج شکایت کےمطابق سوشیل میڈیا کے فیس بک پرخیرخواہانِ سنیل بھائی نامی اکاؤنٹ کے ذریعے رکن اسمبلی سنیل نائک کی ہتک جاری ہے، حلقہ میں مختلف طبقات کے لوگ آپسی میل ملاپ اور بھائی چارگی کے ساتھ پرامن زندگی گزار رہے ہیں۔ سبھی طبقات کی محنتوں سے رکن اسمبلی کی جیت سےحسد کرنےو الے چند مفاد پرستوں نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر مختلف طبقات کے درمیان جاری بھائی چارگی کے خلاف نفرت کا بیج بو رہےہیں۔ فیس بک پر پوسٹ کئے جانےوالی تحریروں سےرکن اسمبلی کی ہتک عزت ہورہی ہے اور آپسی بھائی چارگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس کے چلتے عوامی پروگراموں کے لئے کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ان وجوہات کی بنا پر فیس بک اکاؤنٹ کو بند کرنےکے علاوہ ہتک آمیز تحریریں پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ پولس نے معاملے کو درج کرلیا ہے۔ جانچ میں جاری ہے۔