بھٹکل:10/فروری (ایس او نیوز)بھٹکل کے حسین عضمان ابن انس اکرمی نے ریاست گوا کے موپاسا میں 5فروری 2017کو منعقدہ انٹر نیشنل کراٹے مقابلے اُسکو ایشین کراٹے چمپئین شپ 2017کے12اور13سال کے زمرے میں ہندوستانی کی نمائندگی کرتے ہوئے انڈ کومیٹے شعبے میں سلور میڈل اور انڈ کاٹا شعبہ میں برانچ میڈل حاصل کرتے ہوئے اسکول، کالج اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ حسین ازمان فی الحال منگلورو کے بیاری پبلک اسکول کے آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔