ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کار اسٹریٹ میں کچرا پھینکنے پر دکاندار اور مقامی عوام سخت ناراض؛ اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت؛ فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ

بھٹکل کار اسٹریٹ میں کچرا پھینکنے پر دکاندار اور مقامی عوام سخت ناراض؛ اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت؛ فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ

Sat, 20 Jul 2019 12:53:28    S.O. News Service

بھٹکل 20/جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل میونسپل حدود کے کار اسٹریٹ پر  نامعلوم لوگوں کی طرف سے کارپوریشن بینک کے سامنے واقع الیکٹرک ٹرانسفارمر کے قریب  کچرہ پھینکنے پر  علاقہ کے  دکانداروں سمیت اطراف کے عوام  نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر سے شکایت کی ہے اور اُن سے  مطالبہ کیا ہے کہ  بزنس کرنے کی جگہ پر کچروں کو پھینکنے کی کسی کو بھی اجازت نہ دی جائے اور کچرا  پھینکنے   والوں کا پتہ لگاتے ہوئے اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

بھٹکل میں بزنس کا معروف علاقہ کار اسٹریٹ  کے دکانداروں نے  بتایا کہ  عین الیکٹرک ٹرانسفارمر کے  قریب  آس پاس کے لوگ ہی  کچروں کو پھینک کر علاقہ میں  گندگی پھیلا رہے ہیں  جس سے  ایک طرف  خریدار دکانوں میں آنے سے  کترا رہے  ہیں وہیں علاقہ میں  پھیلی بدبو سے مختلف   بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔

کار اسٹریٹ کے جملہ 63 لوگوں کی دستخط کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر کو دیئے گئے میمورنڈم میں  بتایا گیا ہے کہ  علاقہ کے آس پاس ہی کئی ایک اسکولس ہیں اور  طلبا و طالبات اسکولوں کو جانے کے لئے کار اسٹریٹ سے  ہوکر گذرتے ہیں،  مگر  یہاں کچروں کا ڈھیر جمع رہنے سے  اسکول جانے والے  بچوں پر بھی برے اثرات پڑ رہے ہیں اور لوگ  ناک دبا کر گذرنے پر مجبور ہیں۔

دکانداروں نے بھٹکل اے سی کو دئے گئے میمورنڈم میں  مطالبہ کیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ   متعلقہ جگہ پر آئندہ  کوئی بھی کچرہ نہ پھینک سکیں اور اگر کوئی پھینکتا ہے تو اُس کے خلاف  سخت کاروائی کی جائے۔ میمورنڈم میں  اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ علاقہ میں صفائی ستھرائی  کو یقینی بنانے کے ساتھ ہی ملک کے  سوچھ  بھارت   ابھیان کی راہ بھی آپ ہموار کریں۔

اس موقع پر تنویر صدیقہ، محمد عاطف، مصعب رکن الدین  اور دیگر لوگ موجود تھے۔


Share: