ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل پُورورگا میں 31.27 کینٹل چاول ضبط؛ غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرکے رکھے جانے کا الزام

بھٹکل پُورورگا میں 31.27 کینٹل چاول ضبط؛ غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرکے رکھے جانے کا الزام

Sun, 28 Apr 2019 21:31:10    S.O. News Service

بھٹکل  28/اپریل  (ایس او نیوز)  یہاں تعلقہ کے  پورورگاہ میں  واقع ایک  مکان کے شیڈ  پر چھاپہ مارتے ہوئے محکمہ روینو کے آفسران نے 31.27 کینٹل چاول کو برآمد کرتے ہوئے اُسے ضبط  کرلیا۔ یہ واردات آج اتوار کو پیش آئی ہے۔

تحصیلدار دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ  متعلقہ مکان محمد یوسف نامی شخص کا ہے ، بتایا گیا ہے کہ چاول کو غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرکے رکھا گیا تھا   اور اتوار کو ایک سواری پر  چاول لادنے کے دوران کسی شخص نے  آفسران کو خبر دی تھی۔ اطلاع ملتے ہی آفسران  جائے وقوع پر پہنچے اور چھاپہ مارا۔

آفسران کو شک ہے کہ  ضبط کیا گیا چاول  راشن کے ذریعے سرکاری   انابھاگیہ اسکیم کے تحت غریبوں کو سپلائی کیا جانے والا  چاول ہوگا۔ چاول کو  اب بندر روڈ پر واقع سرکاری گودام میں  لے جایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سواری کا ڈرائیور اور مکان کا مالک فرار ہوگیا ہے۔

فوڈ انسپکٹر پروین،روینو    اہلکار میتری، سلمان  اس کاروائی کے دوران موجود تھے۔


Share: