ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ہندو بھائیوں نے مکر سنکرانتی تہوار مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے منایا

بھٹکل میں ہندو بھائیوں نے مکر سنکرانتی تہوار مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے منایا

Wed, 15 Jan 2020 20:47:07    S.O. News Service

بھٹکل  :15؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) بھٹکل تعلقہ میں ہندو بھائیوں نے  گھر گھر مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے بچوں ، عورتوں سبھی نے مکر سنکرانتی کا تہوار خوشی ومسرت سے منایا۔

بچے نئے کپڑوں میں ملبوس تھے اور مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے نظر آئے۔ عورتوں نے تہوار کے موقع پر گھروں میں خاص پکوان پکاکر بھگوان کی پوجا کرنے کے بعد آپس میں مبارکبادی دی۔ مرڈیشور کے سمندر کنارے سیکڑوں سیاحوں نے اشنان کرنے کے بعدپوجا کی۔ تعلقہ بھر کی منادر میں خصوصی پوجا کا اہتما م کیاگیا تھا۔


Share: