بھٹکل:19؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) گریجویٹ حلقہ کے لئے ہونے والے انتخابات کی مناسبت سے گریجویٹ ووٹر لسٹ کی تجدیدکاری کا پروگرام یکم اکتوبر سے 6نومبر تک چل رہاہے۔ اس سلسلے میں بھٹکل تحصیلدار دفتر سے فارم نمبر 18لے کر پُرکرکے سونپنے کے متعلق بھٹکل تحصیلدار نے پریس ریلیز کے ذریعے ڈگری ہولڈر س سے اپیل کی ہے۔
پریس ریلیز میں بتایاگیا ہے کہ انتخابات سے پہلے ووٹر لسٹ کی تشکیل کی جاتی ہے۔ جن ڈگری ہولڈرس کانام فہرست میں پہلے سے درج ہے وہ اور نئے طورپر اپنا نام شامل کرنے والے گریجویٹس دونوں کو نئے سرے سے فارم بھرتی کرنا ہے۔ جو مرد وخواتین 31-10-2016سے پہلے ڈگری کی سندیا اس کی مساوی سند رکھتے ہیں ان سب کو یہ فارم بھرنا ہے۔ فارم بھرتی کرنے والے افراد اپنی ڈگری کا مارکس کارڈ یا سندیا پاسنگ سرٹیفکٹ، کانویکیشن میں سے کسی ایک کی گزیٹیٹڈ افسر کی دستخط کردہ نقل، آدھار کارڈ کی نقل اور حالیہ پاسپورٹ سائز کا ایک فوٹو منسلک کرنا ہوگا۔
مرد وخواتین کے لئے اہم اطلاع یہ ہےکہ متعلقہ فارم ساحل آن لائن دفتر میں بھی دستیاب ہے اور دفتر سے ضروری معلومات بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ تحصیلدار نے درخواست کی ہے کہ گریجویٹ مرد و خواتین اس فارم کو بھر کر تحصیلدار دفتر میں جمع کرائیں۔