ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں پتھر کان کنی پر چھاپہ ماری جاری : شرالی کے مقام پر مشینیں ضبط

بھٹکل میں پتھر کان کنی پر چھاپہ ماری جاری : شرالی کے مقام پر مشینیں ضبط

Sat, 17 Nov 2018 19:10:51    S.O. News Service

بھٹکل:17؍نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ میں پتھر کان کنی پر چھاپہ ماری کی کاروائی جمعہ کو بھی جاری رہی اور تازہ واردات میں بھٹکل تحصیلدار دفتر کے اہلکاروں نے  شرالی کے کٹگارکوپا نامی مقام پر 4مشینوں کو  ضبط کرلیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تحصیل افسران نے  تعلقہ کے شرالی کٹگارکوپا میں ہنگامی لاگنی منصوبے کے تحت منظورشدہ سروے نمبر 987 اے 1 پر ذاتی زمین پر جاری پتھر کان کنی پر چھاپہ مار کر  پتھر توْڑنے والی 4مشینوں کو ضبط کر لیا ہے۔ اس موقع پر سوسگڑی تحصیل انسپکٹر گنپتی میتری ، ماولی تحصیل انسپکٹر چاند باشا، ولیج اکاؤنٹنٹ شیکھر، سلمان خان ، وشوناتھ گاونکر، انیا ، گنڈپا نائک، سویتا گونڈ اور معاونین کارروائی میں شریک تھے۔ انچارج تحصیلدار بنیا  معاملات کی جانچ کررہے ہیں۔


Share: