ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران چار کشتیاں اُلٹ گئیں ؛ مقامی لوگوں نے بچائی ماہی گیروں کی جان

بھٹکل میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران چار کشتیاں اُلٹ گئیں ؛ مقامی لوگوں نے بچائی ماہی گیروں کی جان

Mon, 23 Jul 2018 21:35:24    S.O. News Service

بھٹکل :23/جولائی (ایس اؤ نیوز) چھوٹی کشتیوں پر سوار جملہ 12 ماہی گیر منڈلی۔نستار بیچ پر مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران اونچی اُٹھتی سمندری لہروں کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں چار کشتیاں اُلٹ گئیں ۔اس موقع پر پانچ ماہی گیر سمندر میں بری طرح پھنس گئے اور زندگی اور موت کی جنگ لڑنی شروع کردی۔اس موقع پر ساحل سمندر پر موجود ماہی گیر ان کی مدد کے لئے آگے بڑھے، مگر تیز موجیں  اُنہیں آگے بڑھنے میں دشواری پیدا کردی۔  بتایا گیا ہے کہ چار ماہی گیر کسی نے کسی طرح جان ہتھیلی پر رکھ کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، مگر ایک ماہی گیر بری طرح سمندر کے بیچ پھنس گیا، جسے کافی دیر بعد مقامی ماہی گیروں نے  رسیوں کی مدد سے  کنارے تک لانے میں کامیاب ہوگئے۔

سمندر میں پھنسنے والے ماہی گیروں کی شناخت ماوین کوروے گرام پنچایت حدود کے وشنو کھاروی، شری نواس کھاروی، سنتوش کھاروی، تمپا موگیر اور  منڈلی کے مکین گنپتی موگیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیر کی صبح 10بجے سمندر میں ماہی گیر ی کے لئے 12 کشتیاں  اُتری تھیں ، سمندرمیں اترتے ہی منڈلی، نستارکے قریب طوفانی موجوں کی لپیٹ میں آکران میں چار  کی کشتیاں ڈوب گئیں۔ جان خطرے میں پاکر ماہی گیر وں نے اپنی کشتیاں ، مچھلی شکار کے جال  وغیرہ سمندر میں ہی چھوڑ کر ہاتھ پیر مارنے شروع کردئے ۔ مقامی لوگوں اور ماہی گیروں نے ساحل پر یہ نظارہ دیکھتے ہی رسیوں اور جاکٹ کے ذریعے موجوں میں پھنسے ماہی گیروں کو بچانے کی کوشش شروع کردی، جس میں چار ماہی گیر جان بچاکر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، مگر ایک ماہی گیر سمندر میں بری طرح پھنس گیا، جسے کافی دشواریوں کے بعد نکالا گیا۔ کشتیاں اور مچھلی شکار کے جال سمندر کے حوالے ہوگئے ہیں، جن کے نقصان کا اندازا 1.5لاکھ روپئے لگایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ ماہی گیر افسران کو اطلاع دی گئی ہے۔

23july1.jpg

ہرسال اگست کے مہینے میں مشینوں کے ذریعے مچھلی  کا شکار شروع ہوتاہے، اس سے پہلے جون ، جولائی میں عام طورپر ماہی گیر جینے کے لئے اپنی چھوٹی چھوٹی کشتیوں کو لے کر سمندر میں مچھلی شکار کرتے ہیں، اسی پر ان کے اخراجات کا انحصار ہوتاہےمگر امسال سمندر میں جاری طوفانی موجوں نے انہیں بہت مایوس کیا ہے ۔


Share: