ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں موظف ملازمین کا سالانہ جلسہ اور تہنیتی پروگرام

بھٹکل میں موظف ملازمین کا سالانہ جلسہ اور تہنیتی پروگرام

Fri, 17 Jan 2020 21:07:11    S.O. News Service

بھٹکل  :17؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے موظف ملازمین کا 6واں سالانہ جلسہ اور 75سے زائد موظف عمروالوں کا تہنیتی پروگرام سرکاری ملازمین ہال میں منعقد ہوا۔

بھٹکل سرکاری ملازمین سنگھ کے صدر اننت بھٹکل نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ ضلع ریٹائرڈ ملازمین سنگھ کے صدر آر جی جوشی نے موظف ملازمین کو مختلف ریاستوں میں ملنے والی سہولیات کے متعلق جانکاری دی ۔ سنگھ کے صدر وی ڈی آچاریہ نے پروگرام کی صدارت کی۔ سنگھ کے سکریٹری جی این ورنیکر نے رپورٹ کی خواندگی۔ 8افراد نے  2020اگلی میعاد کی مجلس عاملہ کے لئے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کی۔ دیانند کرکیکر نے خیالات کااظہار کیا۔ موظف کھیل افسر کرشنا راؤ نے استقبال کیا اور آخر میں شکریہ اداکیا۔ سنگھ کے خازن اے این شٹی اور فاروق ماسٹر وغیرہ  موجود تھے۔


Share: