ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں لڑکا لاپتہ؛ اسکول گیا ہوا لڑکا واپس گھر نہیں پہنچا؛ گھر والے پریشان، عوام سے تعاون کی اپیل

بھٹکل میں لڑکا لاپتہ؛ اسکول گیا ہوا لڑکا واپس گھر نہیں پہنچا؛ گھر والے پریشان، عوام سے تعاون کی اپیل

Fri, 21 Jun 2019 17:32:32    S.O. News Service

بھٹکل 21/جون (ایس او نیوز)  اسکول گیا ہوا طالب العلم اچانک لاپتہ ہوجانے سے گھروالے پریشان ہیں ، لاپتہ ہونے کی واردات 19 جون بروز بدھ کو پیش آئی۔

گھروالوں نے بتایا کہ ارشد ابن اصغر مُلا (13) بدھ کی صبح اسکول گیا تھا، پھر واپس گھر نہیں لوٹا۔ اسکول  میں  جاکر پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ اسکول میں حاضر ہوا تھا اور دوپہر قریب ڈیڑھ بجے  اسکول چھوٹنے کےبعد گھر جانے کے لئے  چلا گیا تھا، مگر اسکول سے  وہ کہاں چلا گیا، کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے  اورگھروالے لڑکے کو ہر طرف تلاش کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ جناب اصغر مُلا بھٹکل آسارکیری میں رہائش پذیر ہیں۔

گھروالوں کے مطابق  لڑکا  بھٹکل مین روڈ پر واقع  سرکاری اُردو  ہائیر پرائمری (بورڈ اسکول) میں ساتویں کلاس کا طالب العلم ہے، گھروالوں کو پتہ چلا ہے کہ  بدھ کو اسکول جانے کے بعد لڑکے کے ہاتھوں  اسکول کے  کسی فرنیچر کو نقصان پہنچا تو اسکول ٹیچر نے لڑکے کو ڈانٹا تھا ، اور لڑکے سے کہا تھا کہ وہ اس کی شکایت والد سے بھی کریں گے اور نقصان کی بھرپائی بھی اُسے ہی کرنی ہوگی،  ابھی اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ  آیا وہ اسکول ٹیچر کی ڈانٹ سے کہیں بھاگ گیا یا کیا  معاملہ پیش آیا ہے۔

اس تعلق سے بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں گمشدگی کی شکایت درج کی گئی ہے۔ گھروالوں نے  عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ کہیں بھی اس لڑکے کو دیکھیں  تو برائے کرم  گھروالوں کو موبائل نمبر 9916880017  پر فون کرکے خبر دیں یا پھر بھٹکل ٹائون پولس اسٹیشن یا قریبی پولس تھانہ کو  خبر کرکے تعاون کریں۔


Share: