ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں جمعہ کو ہوئی پھرموسلا دھار  بارش : عوامی زندگی متاثر

بھٹکل میں جمعہ کو ہوئی پھرموسلا دھار  بارش : عوامی زندگی متاثر

Fri, 30 Aug 2019 21:18:25    S.O. News Service

بھٹکل:30؍اگست   (ایس اؤ نیوز) ماہ اگست کے شروع میں ہوئی بارش کے بعد  گذشتہ کچھ دنوں سے بارش کم ہوجانے کی وجہ سے  عوام راحت کی سانس لے رہے تھے، مگر  جمعرات کی شب سے  لے کر آج جمعہ  کی صبح سے رات تک  موسلادھاربارش  کا سلسلہ جاری ہے، جس سے عام زندگی متاثر ہوگئی ہے۔

تعلقہ کے ندی اور نالوں سمیت شہروں کی سڑکوں پر پانی ہی پانی نظر آرہاتھا  جس کے نتیجے میں کئی جگہوں پر  ٹرافک نظا م  متاثر رہا۔ بھٹکل کی شرابی ندی بھرپور بہنے سے مکینوں کو  پھرایک بار طغیانی کا خوف پریشان کئے ہوئے ہے۔ جمعہ کی شام  کو کچھ دیر کے لئےبارش رکی تو تھوڑی سی ہل چل نظر آئی ، اس کے بعد پھرتھوڑی تھوڑی دیر میں بارش برستی رہی۔

موسلادھار بارش سے مرڈیشور کا   مین روڈ نالے میں تبدیل ہوگیا ،  علاقے کے کئی کھیت زیر آب ہونے سے کسان پریشان ہوگئے ہیں۔کئی دیہاتوں میں عوام کو گھر سے باہر نکلنا ممکن نہیں ہوسکا۔ کئی نشیبی علاقوں میں  گھروں کے اندر بھی  پانی گھس گیا۔

شرالی میں یہی صورت حال رہی۔بھٹکل میں  جمعرات  کی صبح 8بجے سے جمعہ کی صبح 8بجے تک 48ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔اب تک ہوئی بارش کی جملہ  پیمائش 3836.6ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ آسمان پر چھائے ہوئے سیاہ بادلوں کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتاہے کہ مزید بارش ہونے کے امکانات ہیں۔


Share: