ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میونسپل چیف آفسرد یوراج کا تبادلہ؛ رادھیکا ایس این بن گئی نئی چیف آفسر

بھٹکل میونسپل چیف آفسرد یوراج کا تبادلہ؛ رادھیکا ایس این بن گئی نئی چیف آفسر

Wed, 14 Jul 2021 18:45:19    S.O. News Service

بھٹکل 14 جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل میونسپل چیف آفسر دیوراج کا تبادلہ  ہوگیا ہے اور  ان  کی جگہ پر اب   بنگلور  سے رادھیکا ایس این نے بھٹکل پہنچ کر بھٹکل میونسپالٹی  میں چیف آفسر  کا  عہدہ سنبھال لیا ہے۔

رادھیکا ایس این نے  بنگلور سے کمپوٹر سائنس میں بی ای کیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ وہ  ابتدا میں دو سال    بنگلور کی ایک کمپنی میں  سافٹ وئیر انجینر کے طور پر کام کرچکی ہیں، 2014 میں KAS کے  پہلی کوشش میں وہ بنگلور میں ہی ضلع خزانچی آفسر کے طور پر  نامزد ہوئی تھی اب انہیں  بھٹکل میونسپالٹی میں چیف آفسر کے طور پر کام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یاد رہے کہ    دیوراج  بھٹکل میں قریب ڈھائی سال تک  چیف آفسر  کے  طور پرخدمات انجام دیں،  نرم دل انسان  ہونے کی وجہ سے  لاک ڈاون کے دوران عوام کی پریشانیوں کو محسوس کرتے ہوئے   عوام کو راحت پہنچانے  کی ہرممکن کوشش کی تھی۔ وہ بھٹکل سے اب بنگلور  ڈائرکٹوریٹ  آف میونسپل  ایڈ منسٹریشن کو  رپورٹ کریں گے۔

منڈیا سے تعلق رکھنے والی رادھیکا  کو  بھٹکل کے چیف  آفسر  دیوراج نے پھول پیش کرتے ہوئے استقبال کیا اور اُنہیں  بھٹکل میونسپل چیف آفسر کا عہدہ سونپا۔


Share: