ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میونسپالٹی کو منضبط کچرانکاسی کے لئے ضلع سطح پر دوسرامقام

بھٹکل میونسپالٹی کو منضبط کچرانکاسی کے لئے ضلع سطح پر دوسرامقام

Tue, 28 Jan 2020 18:20:07    S.O. News Service

بھٹکل:28؍جنوری(ایس اؤ نیوز)منضبط طریقے سے کچرانکاسی کرنے پر بھٹکل میونسپالٹی کو ضلع سطح پر دوسرا مقام ملا ہے۔

کاروار میں منعقدہ یومِ جمہوریہ کے پروگرام میں اترکنڑاضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے بھٹکل میونسپالٹی کے نمائندہ افسر دیانند دیسائی کو ایوارڈ سے نوازا۔ بھٹکل بلدیہ کے چیف آفیسر دیوراج، جالی پنچایت کے چیف آفیسر وینوگوپال شاستری ، میونسپالٹی صحت عامہ کی آفیسر سوجیا سومن نے بھٹکل بلدیہ کو ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔بھٹکل میونسپالٹی کو ایورڈ ملنے سے  کچرا نکاسی کو لےکر مزید پروگرام اور کارروائی کو انجام دینے میں ترغیب ملنے کی بات کہی۔

WhatsApp_Image_2020-01-27_at_6_14_10_PM.jpeg


Share: