ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل مٹھلی سرکاری اسکول میں تعمیراتی کام انجام دینے کامطالبہ لے کر دیہی عوام نے سونپا رکن اسمبلی کومیمورنڈم

بھٹکل مٹھلی سرکاری اسکول میں تعمیراتی کام انجام دینے کامطالبہ لے کر دیہی عوام نے سونپا رکن اسمبلی کومیمورنڈم

Wed, 31 May 2017 15:20:41    S.O. News Service

بھٹکل:31/مئی (ایس اؤ نیوز )بھٹکل تعلقہ مٹھلی دیہات کی سرکاری ہائر پرائمری اسکول کے لئے اشد ضروری تعمیراتی کام انجام دینے کے لئے مٹھلی دیہات کے عوام نے رکن اسمبلی منکال وئیدیا سے ملاقات کرتے ہوئے میمورنڈم پیش کیا جس میں اسکول کے لئے درکار کمپائونڈ سمیت دیگر ضروریات کا تذکرہ کرتے ہوئے اُس کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رکن اسمبلی کو دئیے گئے میمورنڈم میں دیہی شہریوں نے تحریر کیا ہے کہ مٹھلی کی سرکاری ہائر پرائمری اسکول کے لئے کمپاؤنڈ، ٹائلس وغیرہ کی تعمیر تعلیمی ماحول کے لئے بہت ضروری ہے ، شہریوں کے ساتھ اسکول انتظامیہ بورڈ صدر اور ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے مثبت انداز میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ وہ اس سلسلے میں بہت جلد تعمیراتی کام شروع کرائیں گے۔ اسی طرح انہوں نے اسکول کے لئے 4نئے کمپیوٹر بھی عطیہ دینےکا تیقن دیا۔ اس موقع پر بورڈ کے صدر کرشنانائک، مٹھلی گرام پنچایت ممبر جٹپا نائک سمیت کئی لوگ موجود تھے۔


Share: