بھٹکل:24؍نومبر(ایس اؤ نیوز) مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام 27نومبر 2019بروز بدھ بعد نماز عشاء ساڑھے آٹھ بجے سلطانی مسجد کے احاطہ میں جلسہ سیرت النبی ﷺ و نعتیہ مظاہرہ کا انعقاد ہوگا۔
جلسہ میں مدرسہ امداد العلوم کے ناظم، جامع مسجد ٹین پوش ، لال ٹیکری حیدرآباد کے امام وخطیب مولانا احمد عبیدا لرحمن اطھر ندوی بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے سیرت رسول ﷺ پر خطاب کریں گے،ا ن کے علاوہ علماء کرام بھی بیان دیں گے۔ اور چند مدارس و اسکول کے طلبہ کا گروپ نعتیہ مظاہرہ بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ دیگر دلچسپ پروگرام ہونے کی جانکاری دی گئی ہے۔ تنظیم کی طرف سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ سیرت النبی ﷺ کے جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے مستفید ہوں۔