بھٹکل :19؍ڈسمبر (ایس او نیوز)تعلقہ کے کملاوتی رام ناتھ شانبھاگ ہال میں جے سی آئی بھٹکل سٹی کے نئے عہدیداران کی حلف برداری کا پروگرام منعقد ہوا جس میں صدر کی حیثیت سے رمیش کھاروی نے حلف لیا۔
گروسدھیندرا کالج کے پرنسپال ناگیش بھٹ نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں بہتر ماحول پیدا کرنے میں جے سی آئی کا اہم کردار ہے ، ادارے کی طرف سے زیادہ ترعوامی پروگرام کا انعقاد قابل ستائش ہے ۔ جے ایف پی اشوک چنتار نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جے سی آئی کی جانب سے گزشتہ دو برسوں میں کئی کامیاب پروگرام کا انعقاد ہواہے۔ آئندہ دنوں میں اس کو ضلعی سطح تک وسعت دے کر مزید مضبوط کرنےکی بات کہی۔ سی پی آئی گنیش کے ایل مہمان کی حیثیت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جے سی آئی کے عبدالجبار، بھٹکل سٹی جے سی آئی کے بانی صدر ناگراج شیٹھ، جے ایف سی ساجدہ جبار ، جے جے سی راہل ، جے سی پانڈورنگا نائک موجود تھے۔ ناگراج موگیر نے پروگرام کی نظامت کی۔