ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سرکاری ڈگری کالج کو شعبہ آرٹس میں 75فی صد کامیابی

بھٹکل سرکاری ڈگری کالج کو شعبہ آرٹس میں 75فی صد کامیابی

Thu, 25 Jul 2019 20:12:26    S.O. News Service

بھٹکل:25؍جولائی  (ایس اؤ نیوز)اپریل اور مئی کے مہینے میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے آرٹس امتحانات میں بھٹکل سرکاری  فرسٹ گریڈ  ڈگری کالج نے بہتر نتائج درج کی ہے۔ امتحان میں شریک ہوئے کالج کے شعبہ آرٹس کے  52طلبا میں سے 39طلبا کامیاب ہوئے ہیں اس طرح کامیابی کی شرح 75فی صد درج کی گئی ہے۔

کالج کی سطح پر نینا ایم دیواڑیگا نے 80فی صد ، انوجا بی کھاروی نے 76.57فی صد اور بے بی نیل کنٹھ امبیگا نے 73.42فی صد نمبرات کے ساتھ کامیابی درج کرتے ہوئے بالترتیب اول، دوم اور سوم مقام حاصل کیا ہے۔ کامیاب طلبا کو کالج پرنسپال ، اساتذہ ، غیر تدریسی عملہ ، کالج ترقی کمیٹی کے صدر وممبران نے مبارکباد پیش کی ہے۔


Share: