ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سرکاری ملازمین اسوسی ایشن کے زیر اہتمام امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبا کی تہنیت

بھٹکل سرکاری ملازمین اسوسی ایشن کے زیر اہتمام امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبا کی تہنیت

Sat, 09 Oct 2021 19:21:34    S.O. News Service

بھٹکل:9؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)کرناٹکا سرکاری ملازمین اسوسی ایشن بھٹکل شاخ کے زیرا ہتمام ایس ایس ایل سی اور پی یوسی دوم میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے تعلقہ کے سرکاری ملازمین کے بچو ں اور موظف ملازمین کے لئے  تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے چراغ جلاتے ہوئے  کیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتےہوئے اے سی نےکہاکہ سرکاری ملازمین کے مسائل کو حل کرنے والے سرکاری ملازمین اسوسی ایشن  سماجی میدان میں بھی متحرک ہے اورقابل ستائش خدمات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ملازمین کے بچوں کو ترغیب دینے اور حوصلہ دینےکےلئے ترغیبی اورتشجیعی انعامات کا پروگرام بہترین کام ہے۔ انہوں نے صلاح دی کہ  اسوسی ایشن کے ذریعے ملازمین اور بچوں کو مسابقاتی امتحانات کے لئے کوچنگ کا انتظام بھی کیا جائے تو طلبہ کو تعلیمی میدان میں ترقی پانے  کے لئے  مزید آسانی ہوسکتی ہے۔

بھٹکل سرکاری ملازمین اسوسی ایشن کے صدر موہن نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ تحصیلدار ایس روی چندرا ، تعلقہ پنچایت افسر پربھاکر چکنمنے ، بی ای اؤدفتر کی افسر یلما ، بھٹکل تعلقہ پرائمری اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن  کے صدر اُلاس نائک، ڈاکٹر وویکانند ہیگڈے ، کمار نائک، محکمہ اقلیت کے شمس الدین وغیرہ موجود تھے۔ بھٹکل سرکاری ملازمین اسوسی ایشن کے ریاستی ممبر پرکاش شرالی نے استقبال کیا ، لکچرر منجوناتھ نائک نے شکریہ اداکیا۔ استاد پرمیشور نائک نے نظامت  کی۔


Share: