بھٹکل:16؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)شری ناگ یکشا چارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے تعلقہ سرکاری اسپتال کے صحن میں تعمیر کردہ ٹیکہ کاری کمرہ کا بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے افتتاح کیا۔
افتتاح کے بعد خطاب کرتےہوئےاے سی نےکہاکہ بھٹکل سرکاری اسپتال میں معیاری علاج فراہم کرتےہوئے اسپتال کو اعلیٰ درجے تک لےجانے میں اجتماعی کوشش ضروری ہے۔ اسپتال کی ترقی کےلئے ہر طرف سے امداد کی جارہی ہے، چھوٹے موٹے جو بھی مسائل ہیں انہیں حل کرنےکی بھی کوشش کرنے کی بات کہی۔ گوا کے چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ رگھو پکلے نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ کوئی جائیداد ہمیشہ نہیں رہتی ، شہرت و دولت میں اوپر نیچے عام بات ہے، دنیا میں جتنےبھی امیر لوگ ہیں وہ سب عطیہ دینے والے ہی ہونےکی بات کہی۔
ناگ یکشا چارٹیبل ٹرسٹ کے صدر رام داس پربھو نے خطاب کرتےہوئےکہاکہ ٹرسٹ کا مقصد ہر طبقے کی خدمت کرناہے، نفرت سےکچھ بھی حاصل نہیں کرسکتےالبتہ پیار ومحبت سے ہر ایک کا دل جیتنے کی بات کہی۔ انہوں نےکہا کہ ناگ یکشا ٹرسٹ کی جانب سے سرکاری اسپتال کو دی جانے والی امداد جاری رہے گی ہرسال ایک لاکھ روپئے کی دوائیاں بطور عطیہ دئیےجانےاعلان کیا۔ بھٹکل نچل مکی وینکٹ رمن مندر انتظامیہ کے صدر کرشنا نائک نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میونسپالٹی صدر پرویز قاسمجی نے تقریب کی صدارت کی۔ بنگلورو کے صنعت کار منجوناتھ پربھو، بھٹکل جی ایس بی سماج کے صدر سبرائے کامت موجود تھے۔ بھٹکل سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے استقبال کرتےہوئے افتتاحی کلمات پیش کیں۔ ڈاکٹر سبرامنیہ ہیگڈے نے شکریہ اداکیا۔ استاد نارائن نائک نے نظامت کی۔ ٹرسٹ کی جانب سے صدر رام داس پربھو نے اسپتال میں مسلسل اپنی خدمات دینے والے ڈاکٹراور سماجی کارکن اچھویت کامت ، گنپتی کی تہنیت کی۔
