ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے اپنے گھر کے باہر کھولی فری کینٹین؛ صبح صبح گھر پر ملنے والوں کو دیا جائے گا فری ناشتہ

بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے اپنے گھر کے باہر کھولی فری کینٹین؛ صبح صبح گھر پر ملنے والوں کو دیا جائے گا فری ناشتہ

Sun, 21 May 2017 18:49:12    S.O. News Service

بھٹکل:21/مئی (ایس اؤنیوز)عام طورپر عوام اپنے کام اور مسائل  وغیرہ کو لے کر علاقہ کے عوامی نمائندے، ایم ایل اے  اور ایم پی وغیرہ  کے گھروں پر دستک دیتے رہتے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ  رکن اسمبلی اور رکن پارلیمان جب بھی شہر میں موجود رہتے ہیں تو صبح سویرے ان سے ملاقات کو پہنچتے ہیں، اسی طرح مزدور طبقہ سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی عوامی نمائندوں کی تلاش میں نکل جاتے ہیں۔

غالباً  انہی وجوہات کو لے کربھٹکل حلقہ کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی شہر میں موجودگی کی تصدیق ہوتے ہی ان کے گھر کے سامنے سینکڑوں لوگ  قطار میں کھڑے ملاقات کے انتظار میں رہتے ہیں ۔ صبح سویرے 7-8بجے عوامی ملاقات کا پروگرام شروع ہو تا ہے تو رکن اسمبلی وئیدیا اپنی جگہ بیٹھے ہوئے ہر ایک کی باتوں کو  سنتے  ہیں یہاں تک کے دوپہر کے 2بج جاتے ہیں، لوگ ایسے موقعوں پر اکثر پیاس بھوک کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے کام کو حل کرنےکی خاطر خالی پیٹ کھڑے رہتےہیں ۔ غالباً ان سب باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے  رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے اپنے گھر کے صحن میں ہی ایک کینٹین شروع کی ہے جس کو  لوگ’’منکال کینٹن‘‘ سے موسوم کرتے ہیں۔ اس کینٹین میں رکن اسمبلی سے ملاقات کے لئے پہنچے ہوئے عوام کو مفت میں ناشتہ ، چائے وغیرہ مہیا کی جاتی ہے تاکہ لوگ خالی پیٹ انتظار نہ کریں۔ ویسے دیکھا جائے تو کچھ مشہور ومعروف سیاسی لیڈران بھی اپنے گھروں کے صحن میں اس  طرح کی  کینٹین کا انتظام کررکھاہے لیکن اترکنڑا ضلع کے سیاست دانوں کے لئے یہ ایک نئی روایت کی بنیاد  منکال وئیدیا نے ڈالی  ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ کم ازکم منکال وئیدیا کے پاس کوئی مسائل لے جانے کی صورت میں لوگوں  کو پیٹ بھرناشتہ ضرور ملے گا۔


Share: