بھٹکل:23؍نومبر(ایس اؤ نیوز)دی نیو انگلش اسکول کے کنڑا ٹیچر پانڈورنگا الویگدے کو بیاکوڑو لکما دیوی کلا پوشک سنگھ بیلگام اور کنڑا اور سنسکرتی محکمہ بنگلورو کے اشتراک سے دھارواڑ کے آلورو وینکٹ راؤ ہال میں کنک داس جینتی کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں سیوا وبھوشن ایوارڈسے نوازتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی۔
نیو انگلش اسکول کے ٹیچر پانڈورنگا الویگدے تعلیمی و سماجی میدان میں سرگرم رہتےہوئے خون عطیہ کیمپ، آنکھ عطیہ کیمپ، جلد عطیہ کیمپ وغیرہ کے متعلق مسلسل شعور بیداری پروگراموں کا انعقاد کرتےرہتے ہیں۔ ان کی سماجی و تعلیمی خدمات کو دیکھتے ہوئے متعلقہ ایوارڈ سے نوازاگیاہے۔ پروگرام میں سوامی جی اور دیگر لیڈران موجود تھے۔ایوارڈ یافتہ ٹیچر پانڈورنگا کو معززین و ذمہ دارا ن نے مبارکبادی پیش کی ہے۔