ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل جالی پٹن پنچایت کے ورکروں میں تقسیم کیا گیا راشن کٹس اور چہرے کے ڈھال

بھٹکل جالی پٹن پنچایت کے ورکروں میں تقسیم کیا گیا راشن کٹس اور چہرے کے ڈھال

Sat, 11 Apr 2020 17:35:14    S.O. News Service

بھٹکل 11/اپریل (ایس او نیوز) کورونا وائرس کی وبا کو لے کر ایک طرف پورے شہر میں لاک ڈاون چل رہا ہے جس سے نہ صرف مزددوربلکہ درمیانی طبقہ بھی سخت مشکلات سے دوچار ہے وہیں بعض صاحب حیثیت افراد اپنی حد تک دوسروں کی مدد کرتے ہوئے کورونا  وائرس پر قابو پانے کی اس جنگ میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔

اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے  بھٹکل جالی پٹن پنچایت کے ورکروں کو امداد فراہم کرتے ہوئے جالی پٹن پنچایت کے سابق صدر عبدالرحیم نے اپنی جانب سے  مزدور ورکروں کے لئے  راشن کٹس فراہم کیا اور اُن کی خدمات کی سراہنے کرتے ہوئے کہا کہ جالی پٹن پنچایت کے ورکرس لاک ڈاون کے موقع پر بھی اپنی بہترین خدمات  پیش کررہے ہیں اور عوام کی تکلیفات کو دور کرنے میں مصروف ہیں۔

 اُسی طرح بھٹکل مدینہ کالونی میں واقع نوجوانوں کے ایک گروپ میکرس ہب کی طرف سے فیلڈ میں رہ کر کام کرنے والے مزدوروں  کے تحفظ کو یقینی بنانے اُنہیں  چہر ے کے ڈھال (فیس شیلڈ)  سپلائی کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نُہیل دامودی  نے بتایا کہ یہ مزدور ہرروز اپنے کام کاج میں لگے ہوئے ہیں، انہیں بھی  کورونا سے اپنے آپ کو بچانا ضروری ہے ، اس کے لئے ضروری ہے کہ کام کے دوران تمام ورکرس اس ماسک کو پہن کر کام کریں۔ اور اپنے تحفظ پر بھی توجہ دیں۔

اس موقع پر جالی پٹن پنچایت کے چیف آفسر وینوگوپال شاستری، ٹاون میونسپالٹی کے سابق صدر محمد صادق مٹا سمیت کافی دیگر اہلکار موجود تھے۔


Share: