بھٹکل:2؍ جولائی (ایس اؤ نیوز) آئندہ دنوں میں ہونےو الے ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت انتخابات کو لےکر بھٹکل تحصیلدار نے پریس ریلیز جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقوں کے ریزرویشن کا اعلان کیا ہے اس سلسلےمیں اگر کوئی شکایت ہے تو 8جولائی سے پہلے متعلقہ دستاویزات کےساتھ بنگلورو میں واقع الیکشن کمیشن دفتر میں شکایت نامہ داخل کیا جاسکتا ہے۔
پریس ریلیز کےمطابق اترکنڑا ضلع کے بھٹکل تعلقہ کے 4ضلع پنچایت حلقوں میں ماولی حلقہ کےلئے پسماندہ طبقہ ’اے ‘گروپ (خاتون) کو مختص کیا گیا ہے، اسی طرح شرالی حلقہ کے لئے عام ۔ ہیبلے حلقہ کےلئےپسماندہ طبقہ ’اے‘ اور بیلکے حلقہ کے لئے عام (خاتون ) کو مختص کیاگیا ہے۔
ریلیز میں بھٹکل تعلقہ کے 9تعلقہ پنچایت حلقوں کےلئے اعلان کئےگئے ریزرویشن کی تفصیل اس طرح دی گئی ہے۔
بائیلورحلقہ جنرل۔ ماولی حلقہ پسماندہ طبقہ ’اے ‘(خاتون)۔کائی کنی حلقہ جنرل۔ بینگرے حلقہ جنرل (خاتون)۔شرالی حلقہ پسماندہ طبقہ ’اے ‘۔ہیبلے حلقہ جنرل ۔ منڈلی حلقہ درج فہرست ذات (خاتون)۔بیللکھنڈ حلقہ درج فہرست طبقہ (خاتون)۔اور بیلکے حلقہ کے لئے جنرل (خاتون) کے ریزرویشن کا اعلان کیاگیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے اعلان کئے گئےریزرویشن کے متعلق اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو اعلامیہ کے شائع ہونے کے 7 دنوں کے اندراپنی شکایت مع دستاویزات داخل کرسکتاہے۔ یعنی 8جولائی 2021آخری تاریخ ہوگی۔ شکایت نامہ سکریٹری،ریاستی الیکشن کمیشن ، پہلی منزل ، کے ایس سی ایم ایف کامپلکس(پیچھے )۔ نمبر 8، کننگ ہیام روڈ ،بنگلورو-560052 کو ارسال کرسکتےہیں۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آخری تاریخ کے بعد آنے والی کسی بھی شکایت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔