ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ شرالی کے تٹی ہکل میں مختلف النسل جانوروں   کی نمائش کا رکن اسمبلی   نے کیا افتتاح

بھٹکل تعلقہ شرالی کے تٹی ہکل میں مختلف النسل جانوروں   کی نمائش کا رکن اسمبلی   نے کیا افتتاح

Thu, 06 Dec 2018 21:01:45    S.O. News Service

بھٹکل:6؍ڈسمبر (ایس او نیوز)ضلع پنچایت اترکنڑا، محکمہ مویشی پالن اور مویشی طبی خدمات کاروار اور مویشی اسپتال بھٹکل کے اشتراک سے شرالی کے تٹی ہکل میں ’’مختلف النسل گائے کی نمائش ‘‘کا افتتاح رکن اسمبلی سنیل نائک نےکیا۔

اس موقع پر خطاب کرتےہوئے انہوںنےکہاکہ مویشیوں اور کسانوں کے درمیان اہم رشتہ ہے ، کسان،کھیت ، جانور ایک دوسرے پر منحصر ہونےکی وجہ سے زراعت ترقی پاتی ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جانوروں کو ہندو دھرم دیوتا کا مقام ہے، عمر رسیدہ جانوروں کے متعلق دبیزارگی کااظہار کئے بغیر اپنے والدین کی طرح    دیکھ بھال کریں  وہیں کسانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ جانوروں کا کہیں اوراستعمال نہ ہونےپائے اس کی نگرانی کریں۔ سرکاری منصوبہ جات کو کسانوں تک پہنچانے کے لئے ایماندرانہ کوشش کئے جانےکی بات کہی۔

پروگرام کی صدارت کئے شرالی گرام پنچایت کے صدر وینکٹیش نائک نے کہاکہ شرالی کے علاقے میں مویشی طبی مرکز کی ضرورت ہے، جس کے لئے زمین فراہم کرنے کے لئے پنچایت تیار ہے۔ تعلقہ پنچایت ممبر مالتی موہن دیواڑیگا نے ہر سال جانوروں کی شماری کرتےہوئے ان کے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کرنےکی بات کہی۔ گرام پنچایت ممبر موہن دیواڑیگا، سوشیلا دیواڑیگا، مقامی دودھ سنگھ کے صدر سبرائے نائک، کرشنانائک وغیرہ موجود تھے۔ بھٹکل کےمویشی ڈاکٹر وویک  ہیگڈے نے استقبال کیا تو رادھا کرشنا اپادھیائے نے نظامت کی۔


Share: