ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ جالی پٹن پنچایت انتخابات :20وارڈوں کے لئے 55پرچہ نامزدگیاں داخل : آزاد امیدواروں کا دربار

بھٹکل تعلقہ جالی پٹن پنچایت انتخابات :20وارڈوں کے لئے 55پرچہ نامزدگیاں داخل : آزاد امیدواروں کا دربار

Wed, 15 Dec 2021 20:07:40    S.O. News Service

بھٹکل :15؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز)27دسمبر کو ہونے والے جالی پٹن پنچایت انتخابات کےلئے پرچہ نامزدگی کے آخری دن یعنی بدھ کو 20وارڈوں کے لئے 55امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہیں۔

کانگریس سے 9اور بی جے پی سے 7پرچہ نامزدگیاں داخل ہوئی ہیں تو بقیہ سبھی لوگ بطور آزاد امیدوار کے میدان میں ہیں۔ جالی پٹن پنچایت علاقے میں بھٹکل کی مجلس اصلاح وتنظیم کاکردار فیصلہ کن ہوتاہے۔ آزاد امیدواروں میں زیادہ تر تنظیم کی حمایت حاصل کرنےمیں مصروف ہیں۔

وارڈ نمبر 7،13،15،16،17کےلئےایک ایک پرچہ نامزدگی داخل کئےجانے سے بلامقابلہ منتخب ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ کانگریس کی طرف سے وارڈ نمبر 1،2،3،4،8،9،10،11کےلئے پرچہ نامزدگی داخل ہوئی ہیں اور کانگریس نے تنظیم سے اپنے امیدواروں کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔ 16دسمبر کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ ہوگی۔ 18 دسمبر پرچہ نامزدگی واپس لینےکی آخری تاریخ ہے۔ اور 27دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔

خیال رہے کہ جالی گرام پنچایت سے جالی  پٹن پنچایت کا درجہ پانے کے بعد یہ دوسرا الیکشن ہے۔ علاقے میں سیکڑوں مسائل ہیں۔ ابھی تک انتظامیہ اطمینان بخش مرحلے تک نہیں پہنچی ہے۔ پنچایت کی نئی عمارت ابھی زیر تعمیر ہے۔ یہاں خاص کر کچرا نکاسی ، پینے کے پانی  اور اندرونی نالیوں وغیرہ کے مسائل کافی سنگین ہیں۔ جالی پٹن پنچایت میں کل 15335رائے دہندگان ہونے کا حکومت کی طرف سے اعلان کردہ فہرست میں درج ہے۔ گذشتہ انتخابات میں مجلس اصلاح وتنظیم کے حمایتی امیدوار کافی اکثریت میں تھے کل 11ممبران تنظیم کے حمایتی منتخب ہوئے تھے۔ 5کانگریس تو 3نشستوں پر بی جے پی نے جیت حاصل کی تھی۔


Share: