ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ بائیلورمیں اسکولی طلبا کے درمیان یونیفارم اور شوز کی تقسیم

بھٹکل تعلقہ بائیلورمیں اسکولی طلبا کے درمیان یونیفارم اور شوز کی تقسیم

Tue, 01 Aug 2017 20:28:07    S.O. News Service

بھٹکل:یکم اگست (ایس اؤنیوز) تعلقہ کے بائیلور کی سرکاری اسکول میں نمائشی عملی پارلیمنٹ ، الومنی اسوسی ایشن اور طلبا کے درمیان یونیفارم ، شوز تقسیم کاری پروگرام کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے افتتاح کیا۔

رکن اسمبلی نے اس موقع پر کہاکہ موجودہ دور میں آگے بڑھنا ہے تو اسکولوں میں معیاری تعلیم کو ترجیح دینی ہوگی، تعلقہ کے کسی بھی اسکول میں اساتذہ کی قلت نہ ہو اس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے،میرا ماننا ہے کہ اگر اسکول کی ترقی ہوتی ہے تو گاؤں بھی ترقی پاتاہے۔ طلبا کی طرف سے عملی نمائش میں جس طرح کھیل کے میدان اور ٹائلٹ کا مطالبہ رکھاگیا ہےاس کو بہت جلد مہیا کرنےکا تیقن دیا۔ گرام پنچایت صدر منجوناتھ نائک نے خطاب کیا۔ اے پی ایم سی صدر گوپال نائک، ممبر کرشنا بھنڈاری ، ستیش دیواڑیگا، بھاسکر نائک، بستاؤں ڈیکوستھا موجود تھے۔ اسکول کی صدر مدرسہ مہا دیوی بھٹ نے استقبال کیا تو انیتا فرنانڈیز نے شکریہ اداکیا۔


Share: