ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل ایکسائز محکمہ کی طرف سے ودھان سبھاانتخابات کے دوران ضبط کی گئی شراب نذرِ آتش

بھٹکل ایکسائز محکمہ کی طرف سے ودھان سبھاانتخابات کے دوران ضبط کی گئی شراب نذرِ آتش

Thu, 21 Feb 2019 18:33:22    S.O. News Service

بھٹکل:21؍فروری (ایس او نیوز)ایکسائز اسسٹنٹ کمشنر ایل اے منجوناتھ کی طرف سے دی گئی ہدایات کےمطابق گزشتہ ودھان سبھاانتخابات کےد وران میں ضبط کی گئی گوا شراب سمیت مختلف قسم کی شراب تعلقہ ایکسائز انسپکٹر شوبھدا سی نایک کی نگرانی میں ساگر روڈ پر واقع پہاڑ کے دامن میں جلا دی گئی ۔

2018میں ہوئے ودھان سبھا انتخابات کے دوران میں مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کر  ایکسائز محکمہ کے عملے نے630.9لیٹرگوا  شراب،2.790لیٹر بھارتی شراب ،13.770لیٹر دیسی شراب،  229.460لیٹر گوڈ سے بنائی گئی شراب اور 175لیٹر دیسی شراب بنانے کے لئے استعمال کئے جانے والے کیمکل کو ایکسائز انسپکٹر شوبھدا نایک کی موجودگی میں ایکسائز عملے نے نذر آتش کیا۔

WhatsApp_Image_2019-02-20_at_7_08_23_PM_(1).jpeg


Share: