ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل ایس آئی اؤ کی جانب سے جے این یو کے طلبا پر ہوئے حملہ کی مذمت : اے سی کی معرفت صدر ہند کو میمورنڈم

بھٹکل ایس آئی اؤ کی جانب سے جے این یو کے طلبا پر ہوئے حملہ کی مذمت : اے سی کی معرفت صدر ہند کو میمورنڈم

Mon, 06 Jan 2020 20:53:47    S.O. News Service

بھٹکل:6؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)عالمی سطح پر مشہور ومعروف دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں نقاب پوش  اتوار کی شام گھس کر وہاں کے طلبا اور پروفیسر حضرات پر کئے گئے حملہ آورملزموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ لے کر اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ( ایس آئی اؤ) بھٹکل شاخ کی جانب سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت صدر ہند کو میمورنڈم ارسال کیاگیا۔

جے این یو کے طلبا و پروفیسر حضرات پر غنڈہ گردی کا حملہ پولس کی ناکامی کو ظاہر کرتاہے۔ اس سے قبل جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا پر بھی حملہ ہوئے ہیں۔ طلبا کی آواز کو دبا کر نیو انڈیا کی تعمیر سوائے ایک مذاق کے کچھ نہیں ہونے کی بات میمورنڈم میں کہی گئی ہے ۔ مطالبہ کیاگیا ہے کہ فوری طورپر سبھی خاطیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے معاملےکی عدالتی جانچ کی جائے  اور تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے مکھوٹوں کو بے نقاب کیا جائے۔ بھٹکل اے سی ساجد ملا نے میمورنڈم وصول کیا۔ بھٹکل ایس آئی اؤ کے صدر ایس ایم عبود آصف سمیت سیکڑوں طلبا موجود تھے۔


Share: