ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن کالج میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح

بھٹکل انجمن کالج میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح

Sat, 20 Aug 2022 18:57:18    S.O. News Service

بھٹکل:20؍اگست(ایس اؤ نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے شعبہ الیکٹرانک اینڈ کمیونیکشن انجنئیرنگ کی انجمن الومنی کی اسپانسر شپ سے تجدید کردہ کمپیوٹر لیب کاافتتاح 20اگست 2022بروز سنیچر  کالج انتظامیہ ممبر ارشد حسن کاڈلی کےہاتھوں عمل میں آیا۔

تجدید کردہ کمپیوٹر لیب میں انٹل کور 15 پروسیسر، 24 انچ مانیٹر اور اضافی میموری پر مشتمل جدید ٹیکنک سے لیس 12کمپیوٹر ہیں۔ جہاں اے سی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ اس موقع پر انجمن الومنی آسٹریلیا کے اول پرٹ گروپ کے ڈائرکٹر پروفیسر جعفر صادق محمد غوث نے طلبہ سے آن لائن خطاب کیا۔ افتتاحی تقریب میں انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر محمد صادق پلور، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری ،کالج بورڈ سکریٹری محی الدین رکن الدین ، پرنسپال ڈاکٹر کے فضل الرحمن ، رجسٹرار پروفیسر زاہد کھروری سمیت اساتذہ اور طلبا موجود تھے۔ الکٹرانک اینڈ کمیونکشن شعبہ کے صدر ڈاکٹر ٹی ایم پی راج کمار نےاستقبال کیا۔ پروفیسر شری شئیل بھٹ نے نظامت کی۔


Share: