بھٹکل:9 ؍مارچ (ایس او نیوز) انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے شعبہ این ایس ایس کی سالانہ خدمت خلق کا کیمپ جامعہ آباد کے ہائر پرائمری اسکول میں منعقد ہوا۔
کالج بورڈ سکریٹری محسن شاہ بندری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوکر خدمت خلق پر اظہار خیال کیا۔ اسکول صدر مدرس وینکٹیش نائک طلبا اور والدین کی فرماں برداری پر بات کی۔ کالج پرنسپال ایم کے شیخ نے صدارت کی۔ این ایس ایس آفیسر منجوناتھ پربھو نے شکریہ اداکیا۔ بی اے سال اول کی طالبہ بھویا نائک اور ساتھیوں نے این ایس ایس کا ترانہ پیش کیا۔ بی کام سوم کے متعلم ابوبکر نے نظامت کی۔