بھٹکل:29؍نومبر(ایس اؤ نیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن بھٹکل کے بی سی اے فائنل میں زیر تعلیم نہال محتشم ، بیڈمنٹن کھیل میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے لئے یونیورسٹی بلیو کے طورپر منتخب ہوئے ہیں۔
کالج پرنسپال کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مسعود احمد محتشم او ر ملا تحسین کےفرزند نہال محتشم انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن بھٹکل کے بی سی اےفائنل میں زیر تعلیم ہیں۔ بیڈمنٹن میں اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتےہوئے یونیورسٹی بلو کے طورپر منتخب ہوئے ہیں۔
کالج سطح پر کالج کے فزیکل ڈائرکٹر موہن میستا نے ان کی رہنمائی کی تھی۔ نہال محتشم یونیورسٹی بلیو منتخب ہونے پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے عہدیداران ، کالج پرنسپال ، اساتذہ اور فزیکل ڈائرکٹر نے مبارکبادی پیش کی ہے۔