ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل الفلاح نے کی پی ایس آئی کے امتحان میں امتیازی کامیابی درج کرنے والے مُُشاہد کی تہنیت

بھٹکل الفلاح نے کی پی ایس آئی کے امتحان میں امتیازی کامیابی درج کرنے والے مُُشاہد کی تہنیت

Tue, 10 Sep 2019 00:16:41    S.O. News Service

بھٹکل 9/ستمبر (ایس او نیوز)  شہر کے کارگیدے  کا معروف اسپورٹس سینٹر الفلاح یوتھ سرویس  آرگنائزیشن کی جانب سے آج پیر کو اپنے ہی  علاقہ کے  مُشاہد احمد شیخ کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت کی گئی اور  پی ایس آئی کے امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے پر  مبارکباد پیش کی گئی۔

اس موقع پر  ادارہ کے صدر مولانا مقبول کوبٹے ندوی، جنرل سکریٹری مولانا وصی اللہ ڈی ایف، نائب صدر اسماعیل جوباپو،  اراکین یونس رکن الدین،  خلیل جوباپو و دیگر کافی لوگ موجود تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  اور شمس اسکول کی جانب سے بھی ان کی تہنیت کی گئی تھی۔


Share: