ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل  اور شرالی میں سواریوں کی چہل پہل :   لاک ڈاؤن -3 کیا مذاق ہے ؟

بھٹکل  اور شرالی میں سواریوں کی چہل پہل :   لاک ڈاؤن -3 کیا مذاق ہے ؟

Tue, 05 May 2020 13:42:01    S.O. News Service

بھٹکل:05؍مئی(ایس اؤ نیوز) گزشتہ 40دنوں سے سرکاری لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں قید رہنے والے لوگ پیر کو تیسرا لاک ڈاؤن شروع ہوتے ہی گھروں سے نکل کر بازار کا رخ کرنے لگے، بالخصوص شرالی اور مضافاتی  علاقوں کے  راستوں پر سواریوں کی چہل پہل دیکھ کر  ایسا ظاہر ہوا کہ  بھٹکل کو کنٹین منٹ زون قرار دیتے ہوئے افسران کی طرف سے جاری کیاگیا آرڈر فائل کی زینت بن گیا ہے ۔ اوربھٹکل میں  لاک ڈاؤن -3ایک مذاق بن کر رہ گیاہے۔

پیر کی صبح سے ہی دیہی عوام  کی چہل پہل شروع ہوگئی،  پھر بازاروں میں بھی عوام کھلے طورپر گھومنا پھرنا شروع کردیا۔ بائک، آٹو  ایک ایک کرکے سڑک پر دوڑنے لگی ، شہر سے متصل مضافات سے بھی لوگ بھٹکل کی طرف آنے لگے تو لاک ڈاؤن اپنی جگہ غائب ہوچکاتھا۔ قومی شاہراہ پر مختلف سواریوں کی بھاگ دوڑ، عوامی چہل پہل اور مزدوروں کو منتقل کرنے والی بسیں ، گوڈس لاریاں سب نظر آنے لگی  تو دفعہ 144منہ دیکھتی رہ گئی  ۔ ایسے میں شرالی میں جن دھن کی رقم لینے کے لئے جولوگ  بینک کے باہر قطاروں میں نظر آرہے تھے، وہ بھیانک منظر پیش کررہاتھا۔

عوام صبح سے چارپانچ گھنٹوں تک  مسلسل شہر میں گھومنے پھرنے کے بعد30-11بجے   پولس بیدار ہوئی  اور شمس الدین سرکل پر اپنی ڈیوٹی پر اتری تو گھبراہٹ کا شکار ہوئے سوار اِدھر سے اُدھر نکلنے میں ہی عافیت سمجھنے لگے۔ انہیں بھی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا ہورہا ہے،  البتہ افسران کے ہاتھوں میں ڈنڈے دیکھتے ہی سب سمجھ گئے اور گھروں کا رخ کرنے میں ہی عافیت سمجھی۔


Share: