بنگلورو،15؍جولائی(ایس او نیوز) کاروں کے خریدی میں دھوکہ دہی اور چوری کے معا ملات پر کارروائی کر تے ہو ئے سنٹرل کرائم برانچ(سی سی بی) پو لیس نے ملز مین کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے5کروڑ روپئے ما لیت کی39کاریں اور58دو پہیہ والی گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔
سی سی بی کے جوائنٹ پو لیس کمشنر سندیپ پاٹل نے بتا یا کہ قیمتی کار مالکان کو اعتماد میں لے کر جعل سازی سے کاروں کو فروخت کر رہے3ملز مین کو گرفتار کرکے سی سی بی پو لیس نے3کروڑ کی19قیمتی کاریں ضبط کی ہیں۔ ملز مین کی شناخت شہر کے نصیب،اعظم اور مہیر خان کے طور پرکی گئی ہے۔ جب کار کے ملاکان رقم طلب کر تے تو انہیں رقم ادا کئے بغیر دھمکی دے کر لا پتہ ہو جاتے تھے۔انہوں نے بتا یا کہ ملز مین نے چترادرگہ،داونگرے، بھٹکل، میسور سمیت 3کروڑ روپئے ما لیت کی جو19کاریوں فروخت کی تھیں سی سی بی پو لیس نے انہیں اپنے قبضہ میں کر لیا ہے۔
انہوں نے بتا یا کہ گرفتار شدہ ملز مین کے خلاف گنان بھارتی،پلکیشی نگراور ویلی کاول پو لیس تھانو ں میں بھی معا ملات درج ہیں۔ ایسٹ ڈویژن پو لیس نے کارروائی کرتے ہو ئے ملز مین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے2.25کروڑ روپئے ما لیت کی 20کاروں اور58دو پہیہ والی گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ پو لیس ڈویژن کی گووند پورہ پو لیس نے کاروں کی چوری کر رہے ایک شبیرخان نامی شاطر چور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1.80کروڑ کی20کاریں ضبط کی ہیں۔
انہوں نے بتا یا کہ بانسواڈی پو لیس نے 5ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے19لاکھ روپئے ما لیت کے28دو پہیہ والی گاڑیوں کو ضبط کیا ہے ملز مین مکانوں کے سامنے کھڑی کی گئی دو پہیہ والی گاڑیوں کو نقلی چابیوں کی مدد سے چرا کر انہیں بازار میں فروخت کر رہے تھے۔ ہلسور پو لیس نے2ملز مین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے6.50لاکھ روپئے ما لیت کے11دو پہیہ والی گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ پلکیشی نگر پو لیس نے3ملز مین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے4لاکھ روپئے ما لیت کے11دو پہیہ والی گاڑیاں ضبط کیا ہے۔
سندیپ پاٹل نے بتا یا کہ جیون بھیما نگر پو لیس نے 2ملز مین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1.50لاکھ روپئے ما لیت کی3دو پہیہ والی گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ پو لیس کی جانب سے کی گئی کارروائی پر پو لیس کمشنر کمل پنت اور اڈیشنل پو لیس کمشنر مروگن نے پو لیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔