ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورومیں بجلی سے چلنے والی بسوں کے لئے جرمنی کی مالی امداد

بنگلورومیں بجلی سے چلنے والی بسوں کے لئے جرمنی کی مالی امداد

Mon, 27 Aug 2018 22:54:22    S.O. News Service

بنگلورو،27؍اگست(ایس او نیوز) بنگلورو میں بجلی سے چلنے والی بسوں کو دوڑائے جانے پر جرمنی نے کرناٹک کو ایک ارب ڈالر کی مالی امداد دینے سے اتفاق کیا ہے، بہت جلد اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ آج اس سلسلے میں جرمنی کے نمائندوں نے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشورسے تبادلۂ خیال کیا۔

آج جرمنی کے ایک وفد نے اپنے ملک کے سی 40 منصوبے کے تحت بنگلور میں بجلی سے چلنے والی بسوں کے استعمال کے لئے اپنے ملک کی طرف سے مالی مدد کی پیش کش کی ، فضائی آلودگی کو قابو میں کرنے اور ڈیزل کی کھپت کو کم کرنے کے مقصد سے جرمنی کی طرف سے یہ تحریک عالم گیر پیمانے پر چلائی جارہی ہے۔

جرمنی کی طرف سے جو ایک ارب ڈالر کی رقم دی جائے گی اس رقم کا استعمال الیکٹرک بسوں کی نگرانی اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے منصوبوں میں تکنیکی مہارت کی فراہمی پرکیا جائے گا۔ اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس مالی مدد کی فراہمی سے شہر میں آلودگی کو کم کرنے میں کافی مدد ملنے کا انہیں یقین ہے۔


Share: