ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورومیں آتش بازی و روایتی جو ش کے ساتھ سال نو کااستقبال

بنگلورومیں آتش بازی و روایتی جو ش کے ساتھ سال نو کااستقبال

Tue, 01 Jan 2019 12:22:51    S.O. News Service

بنگلورو،یکم(ایس او نیوز) روایتی جوش وجذبہ کے ساتھ آتش بازی کے ذریعہ شب 12بجے کے بعد نئے سال 2019کا آغاز ہوگیا ۔ حسب معمول نئے سال کا استقبال کرنے اور نئے سال کا جشن منا نے کیلئے شہر کے ایم جی روڈ ،بریگیڈ روڈ ،کو ر منگلا جنکشن پر لاکھوں نوجوان لڑکے لڑکیاں ،مردو خواتین اکٹھا ہوئے ۔ ان علاقوں میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ یاحادثہ سے نمٹنے کیلئے پولیس نے سکیورٹی کا معقول انتظام کیا ہوا تھا۔ آ ج شب7بجے ہی سے شہر کے ایم جی روڈ اور بریگیڈ روڈ پر پولیس نے موٹر گاڑیوں کی نقل وحرکت روک دی ۔ جشن کے دوران شر پسندوں کی شرارت پر نظر رکھنے کیلئے پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص کور منگلا ، ایم جی روڈ ، اور بریگیڈ روڈ پرخفیہ کیمرہ نصب کررکھے تھے ۔ ریاست کے نئے وزیر داخلہ امور ایم بی پاٹل نے آج ایم جی روڈ اور بریگیڈ روڈ پر نئے سال کے استقبال کے سلسلہ میں کئے گئے پولیس بندوبست کاجائزہ لیا ۔ ریاست کے ڈی آئی جی نیلامنی راجو نے وزیر موصوف کو پولیس انتظامات سے متعلق آگاہ کیا ۔ ان کے ساتھ شہر کے پولیس کمشنر سنیل کمار اور کئی اعلیٰ پولیس افسر ان بھی موجودتھے۔ جشن سال نو کی مناسبت سے پولیس سکیورٹی کاجائزہ لینے 5اڈیشنل پولیس کمشنروں کو تعینات کیا گیا تھا ۔ شہر کے ان علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد پاٹل نے خصوصی ہدایت جاری کی تھی کہ نئے سال کے جشن کے دوران خواتین کے تحفظ کو پولیس اولین ترجیح دے ۔ اطلاع ملی ہے کہ آج شب کورمنگلاجنکشن پر ایک لاکھ سے زیادہ افراد نئے سال کاجشن منانے اکٹھا ہوئے تھے ۔ شہر کے مختلف علاقوں جہاں نئے سال کا جشن منایا جاتاہے ،12ہزار پولیس جوانوں اور 250خواتین پولیس اہلکاروں کوڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔


Share: