ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو کو پانی سپلائی کے تمام بڑے پراجکٹ مارچ 2023 سے قبل مکمل کردیئے جائینگے : وزیر اعلی  بسوراج بومئی 

بنگلورو کو پانی سپلائی کے تمام بڑے پراجکٹ مارچ 2023 سے قبل مکمل کردیئے جائینگے : وزیر اعلی  بسوراج بومئی 

Sat, 12 Mar 2022 12:37:57    S.O. News Service

بنگلورو، 12؍ مارچ (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران جوا ب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان انٹر نیشنل کو آپریٹیو ادارہ کے اشتراک سے بنگلورو شہر میں جو پانی کی فراہم کے مختلف پراجکٹوں پر کام جاری ہے۔ یہ تمام کام مارچ 2023 تک مکمل کرلئے جائیں گے۔

کونسل میں کانگریس کے رکن کے گووند راج کے سوالات  کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ جیکا ادارہ نے کاویری پانچویں اسٹیج تک کے شہر کے لئے پانی سپلائی کے پراجکٹوں کیلئے 5550 کروڑ کا قرضہ دیا ہے۔ اس پراجکٹ کی تکمیل کے بعد شہر کیلئے روانہ 775 ملین  لیٹر افزود پانی فراہم ہوگا۔ جو فنڈ لیا گیا ہے اس سے مرحلہ وار کام جاری رکھے گئے ہیں۔ جو مارچ 2023 تک مکمل ہوجائیں گے۔ اس سے بنگلورو سنٹرل اور آس پاس کے 110 دیہاتوں کو پانی فراہم کیا جائے گا۔ 


Share: