ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو میں مسلسل بارش سے کئی علاقوں میں درخت اور بجلی کے کھمبے ز مین بوس اگلے تین دنوں تک بارش کے امکانات

بنگلورو میں مسلسل بارش سے کئی علاقوں میں درخت اور بجلی کے کھمبے ز مین بوس اگلے تین دنوں تک بارش کے امکانات

Sat, 07 May 2022 00:06:48    S.O. News Service

بنگلورو،6؍مئی(ایس او نیوز) ریاست کرناٹک  کے بنگلورو میں مسلسل چوتھے دن بھی شام میں ہو ئی بارش کی وجہ کئی علاقوں میں درخت اور بجلی کے کھمبے ز مین بوس ہو گئے اور نشیبی علاقوں کے مکانوں میں پانی داخل ہو گیا۔

گزشتہ چار دنوں سے ہور ہی بارش کی وجہ سے جہاں شہریوں کو شدید گرمی سے راحت ملی وہیں کئی علاقوں کے مکانات میں پانی داخل ہو نے سے انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ شدیدگرج وچمک کے ساتھ کئی علاقوں میں ہو ئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی درخت اور بجلی کے کھمبے ز مین بوس ہوگئے۔کئی علاقوں پر بجلی کے تار اور درخت گرنے کی بھی اطلاعات موصول ہو ئیں۔

گزشتہ اتوار سے  بنگلورو میں شام کے اوقات میں مسلسل بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں تھوڑی کمی محسوس ہونے لگی ہے،لیکن  بنگلورو کے چند علاقوں کی سڑکوں اور انڈر پاس میں پانی کافی زیادہ مقدار میں پانی جمع ہو چکا تھا جس کی وجہ سے گاڑیوں کے سواریوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

بومنہلی اور بنگلور ساؤتھ علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو ئی،اس کے علاوہ شہر کے دیگر مقامات پر بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو ئی ہے۔ بسوایشورا نگر،کرلوسکر نگر، ہنو منت نگر کے بھوانی نگر،جئے نگر8ویں بلاک میں درخت اور بجلی کے کھمبے ز مین بو س ہو جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔روپینا اگراہارا علاقہ میں کافی زیادہ مقدار میں پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے مقامی مکینوں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑی۔

بنگلورو میں شام کے اوقات میں ہو رہی بارش کی وجہ سے ملازمت پیشہ افراد کو گھر واپس لوٹنے میں کافی رکاوٹوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے،شہریوں کو عمارتوں کے چھتوں کے نیچے، بس اسٹانڈس اور بس شلٹرس، فلائی اوور کے نیچے کھڑے ہو کر بارش سے بچنے کی کو شش کر رہے ہیں۔بارش کی وجہ سے فٹ پاتھ بیو پاریوں اور ٹھیلہ گاڑیوں کے بیو پاریوں کے کاروبار میں رکاوٹیں پیدا ہو چکی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطاق بنگلورو میں مزید 3دنوں تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو نے کے امکانات ہیں۔


Share: