ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال:غیر قانونی طور پر جانور سپلائی کرنے کے الزام میں2افرادگرفتار

بنٹوال:غیر قانونی طور پر جانور سپلائی کرنے کے الزام میں2افرادگرفتار

Thu, 15 Nov 2018 12:40:34    S.O. News Service

بنٹوال15؍نومبر(ایس او نیوز)غیر قانونی طور پر جانور سپلائی کیے جانے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سالیتھور کے مقام پر 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت کوڈیمباڈی کے رہنے والے پروین نائیک اور بیریکے کے رہنے والے جگدیش ہیگڈے کے طور پر کی گئی ہے۔

کہاجاتا ہے کہ یہ دونوں ملزمین ایک مہیندرا جیپ میں جانور لے جارہے تھے جس کی پیشگی اطلاع وٹھلا پولیس اسٹیشن کو ملی۔جس پر کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر ایلپّا کی ٹیم نے مذکورہ ملزمین کو گرفتار کرلیا۔وٹھلا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کے بعد مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔


Share: