ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برہماورمیں بیف کے لئے غیر قانونی طور پر مویشی کاٹنے والے دو ملزم گرفتار

برہماورمیں بیف کے لئے غیر قانونی طور پر مویشی کاٹنے والے دو ملزم گرفتار

Sat, 30 Nov 2019 12:25:47    S.O. News Service

برہماور30/نومبر (ایس او نیوز) برہماور تعلقہ کے بالے کودرو دیہات میں بیف کے لئے غیر قانونی طور پر مویشی کاٹنے کے الزام میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

 بتایاجاتا ہے کہ کوٹا پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹرنتیا نندا گوڈا اور ان کے عملے نے مصدقہ خبر کی بنیاد پر جب چھاپہ مارا تو وہاں پر مویشی کاٹ کر گوشت تیار کیا جارہا تھا۔ پولیس نے اس جرم میں ملوث ریجینالڈ لوئیس اور ہالوولّی پردیپ نامی دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔معلوم ہو اہے کہ مویشی کو اس شیڈ میں کاٹا گیا تھا جو ریجینالڈ لوئیس کی ملکیت ہے۔

پولیس نے ا ن دونوں ملزمین کے خلاف کوٹا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیاجس کے بعد دونوں ملزمین ضمانت پر رہا کیے گئے۔


Share: