ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / براڈکاسٹر کا دعویٰ : ہند۔پاک ورلڈ کپ کا میچ سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ

براڈکاسٹر کا دعویٰ : ہند۔پاک ورلڈ کپ کا میچ سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ

Tue, 09 Nov 2021 22:05:40    S.O. News Service

ممبئی ،09؍ نومبر(آئی این ایس انڈیا) ٹی 20ورلڈ کپ میںہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے مقابلے کو ریکارڈ 16کروڑ70لاکھ ناظرین نے دیکھا، جس کی وجہ سے اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا T20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ بن گیا ہے۔یہ دعویٰ مقابلے کے سرکاری نشریاتی ادارے نے کیا ہے۔اسٹار انڈیا کی ریلیز کے مطابق گزشتہ ہفتے تک کوالیفائر اور سپر 12 مرحلے کے ابتدائی 12 میچوں میں ٹی20 ورلڈ کپ کی کل رسائی 23کروڑ 80لاکھ ناظرین تھی۔

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے 2016 کے T20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل اس سے پہلے سب سے زیادہ دیکھا جانے والا T20 میچ تھا، جسے 1.36 ملین ناظرین نے دیکھا۔ریلیز کے مطابق 24 اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کو16 کروڑ 70لاکھ ناظرین نے دیکھا جوایک ریکارڈ ہے ۔


Share: